صیہونی حکومت کے ایئر ڈیفنس سسٹم کے فاضل پرزہ جات کے کارخانے پر حزب اللہ کے مخصوص میزائلوں کا حملہ

تہران – ارنا – حزب اللہ نے پہلی بار لبنان کی سرحد سے 132 کلومیٹر کے فاصلے پر تل ابیب کے جنوب میں واقع فوجی کارخانے ملام پر مخصوص میزائل سے حملہ کیا ہے

ارنا کے مطابق حزب اللہ نے سنیچر کی رات  ایک بیان جاری کرکے بتایا ہے کہ اس نے مقبوضہ فلسطین کے شہر صفد پر دو بار حملہ کیا ۔

 اس رپورٹ کے مطابق حزب اللہ نے اسی طرح  کریات شمونہ، کتسرین، حتسور، ہاجلیلیت اور روش بینا نامی صیہونی کالونیوں پربھی میزائلی حملے کئے ہیں۔

 حزب اللہ نے لبنان میں غیر فوجیوں پر صیہونی حکومت کے حملوں کے جواب میں آویویم صیہونی کالونی میں ایک فوجی مرکزپر حملہ کیا ہے۔   

  حزب اللہ لبنان نے اسی کے ساتھ  صیہونی حکومت کی فضائیہ کے حیفا ٹیکنیکل سینٹر اور اسرائيلی ایئر فورس کے ٹیکنینشین ٹریننگ سینٹر پر بھی حملے کی خبر دی ہے۔   

حزب اللہ کے بیان کے مطابق  یہ حملہ خیبر سیریز کے آپریشن میں مخصوص میزائلوں سے کیا گیا ہے۔  

حزب اللہ نے بتایا ہے کہ اس نے پہلی بار لبنان کی سرحد سے 132 کلومیٹر کے فاصلے پر شہر تل ابیب کے جنوب میں واقع صیہونی حکومت کے ملام فوجی کارخانے پر مخصوص میزائل سے حملہ کیا ہے۔  

حزب اللہ نے اپنے بیان میں بتایا ہے کہ صیہونی حکومت کے ملام فوجی کارخانے میں ایئر اینڈ میزائل ڈیفنس کے فاضل پرزہ جات تیار ہوتے ہیں۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .